Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
dev (3/5/2026)
search

فیضان محمد

جنید جمشید
play_arrow37 بار چلایا گیاaccess_timeایک سال پہلے

اردو

فیضانِ محمد

ہر شخص کی گردن پہ ہے احسانِ محمد

ہر سمت نظر آتا ہے فیضانِ محمد

ممکن نہیں مجھ سے ہو بیان شانِ محمد

جبریلِ امیں رہتے تھے دربانِ محمد

ہر دور میں باطل نے بہت زور لگایا لیکن نہ بُجھی مشعلِ قرآنِ محمد

اُمت میں ابوبکر کا ثانی نہیں کوئی جو پاس تھا سب کر دیا قربانِ محمد

ہر شخص کی گردن پہ ہے احسانِ محمد

ہر سمت نظر آتا ہے فیضانِ محمد

اسلام کی عظمت کو عمر نے ہے بڑھایا

ہر ملک میں پھیلا دیا فرمانِ محمد

عثمان نے ارشادِ نبی سامنے رکھا

سینچا ہے لہو دے کے جو بُستانِ محمد

حیدر کی شجاعت ہو کہ حمزہ کی شہادت دونوں میں نظر آئی ہمیں شانِ محمد

ہر شخص کی گردن پہ ہے احسانِ محمد

ہر سمت نظر آتا ہے فیضانِ محمد

کرتا ہے وہ اشعار میں بھی ذکرِ صحابہ

جو بھی ہے حقیقت میں ثنا خوانِ محمد

بڑھتی ہی رہی شانِ "وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكْ"

اللہ کی رحمت ہے نگہبانِ محمد

اے میرے خدا تجھ سے یہ دانش کی دُعا ہے

چھوٹے نہ کبھی ہاتھ سے دامانِ محمد

ہر شخص کی گردن پہ ہے احسانِ محمد

ہر سمت نظر آتا ہے فیضانِ محمد

ہر شخص کی گردن پہ ہے احسانِ محمد

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • فیضان محمد
  • جنید جمشید
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe