اللہ تیری چوکھٹ پر
اردو
الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں، عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں
الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں، عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں
بھکاری وہ کہ جس کے پاس جھولی ہے نہ پیالا ہے
بھکاری وہ جسے حرص و ہوس نے مار ڈالا ہے
متاعِ دین و دانش نفس کے ہاتھوں سے لٹا کر
سکونِ قلب کی دولت، حرص کی بھینٹ چڑھا کر
لٹا کر ساری پونجی، غفلت و عصیاں کی دلدل میں
سہارا لینے آیا ہوں
ترے کعبے کے آنچل میں
گناہوں کی لپٹ سے، قناعت، قلب بھی پژمردہ
ارادے مضمحل، ہمت شکستہ، حُسنِ مُردہ
کہاں سے لاؤں وہ طاقت دل کی سچی ترجمانی
کہ جنجالوں میں گزری ہے مری یہ زندگانی
خلاصہ یہ کہ بس جل بھن کے اپنی روح کی سیاہی سے
سراپا فقر بن کر اپنی حالت کی تباہی سے
ترے دربار میں لایا ہوں اپنی اب زبوں حالی
تری چوکھٹ کے لائق ہر عمل سے ہاتھ ہے خالی
یہ تیرا گھر ہے، تیری مہر کا دربار ہے مولا
سراپا نور ہے، ایک محشرِ انوار ہے مولا
تری چوکھٹ کے جو آداب ہیں، میں اُن سے خالی ہوں
نہیں جس کو سلیقہ مانگنے کا، وہ سوالی ہوں
زباں گنگ، ندامت دل کی ناقص ترجمانی پر
خدایا رحم میری اس زبان و بے زبانی پر
یہ آنکھیں خشک ہیں یارب، انہیں رونا نہیں آتا
سلگتے داغ ہیں دل میں، جنھیں دھونا نہیں آتا
الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں، عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں
ہاں
نشید اسٹیشن کی حمایت کریں
ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔