Mast hua
اردو
مست ہوا برباد ہوا عشق کا کلمہ یاد ہوا
دل پر لگ گیا نور کا پہرا نفس کا سر کچلا
عشق نے ہی دیوانہ بنایا عشق نے ہی مجھے لوٹا
پھر میں مست ہوا برباد ہوا عشق کا کلمہ یاد ہوا
من میں بسی قرب کی لذت نفس کی پیر بھی بھولا
ساتوں فرقے رات ہو گئے عشق کا جل گیا شولا
پگڑی سج گئی تسبیح مل گئی نور کا عکس چڑھا
عشق میرا تعویز بن گیا دل پر نخش ہوا
مجھ پر لگ گئی توہمت شہمت میں بدنام ہوا
رونا رولانا نور پلانا میرا کام ہوا
پھر میں مست ہوا برباد ہوا عشق کا کلمہ یاد ہوا
رشتے ناتے دور ہو گئے دشمن بن گئے لاکھوں
دنیا میرے پیچھے اور میں عشق کے پیچھے بھاگوں
عشق ہی تکیا عشق پلنگ ہے عشق ہی میرا بستر
عشق ہی اوڑوں عشق ہی پہنوں عشق ہی میری چادر
عقل والے مارے تانے یہ تو دیوانا ہے
میں تو عاشق ہوں لوگوں مجھے ڈوب کے جانا ہے
پھر میں مست ہوا برباد ہوا عشق کا کلمہ یاد ہوا
مست ہوا برباد ہوا عشق کا کلمہ یاد ہوا
Support Nasheed Station
We are not backed by big investors - just a few independent developers who wanted to create a clean, ad-free platform for nasheeds. Your donations help keep this project alive and growing.