Maula English
فيضان رياض
64 استماعمنذ 2 سنوات
اردو
مولا مولا مولا ہو تیرا کرم مولا ہو تیرا کرم مولا
آئی یہاں خوشحالی کی بہار
کتنے برس سے ہے یہ انتظار
پاکستان ہی جو تُو نے ہے دیا
اس کو زمیں پر جنّت دے بنا
ہو مولا ہو تیرا کرم مولا ہو تیرا کرم مولا
مولا
امن و محبّت کے دن دے دے
ہم نے ہے لمبی رات گزاری
محنت سے ہی عظمت ساری
مانے گی اب قوم ہماری
تجھ پہ ہے اے وطن جان و دل
جان و دل بھی فدا
پاکستان کو جنّت دے بنا
ہو تیرا کرم مولا ہو تیرا کرم مولا
مولا
اپنے وطن سے پیار نبھاتے
سارے دن بیتیں گے ہمارے
کوئی کسی کا حق نہ مارے
جینے دے اور جئیں سارے
تجھ پہ ہے اے وطن جان و دل
جان و دل بھی فدا
پاکستان کو جنّت دے بنا
ہو تیرا کرم مولا ہو تیرا کرم مولا
آئی یہاں خوشحالی کی بہار
کتنے برس سے ہے یہ انتظار
پاکستان ہی جو تُو نے دیا
اس کو زمیں پر جنّت دے بنا
ہو مولا ہو تیرا کرم مولا ہو تیرا کرم مولا
مولا